۔ اصلاحات ٹاسک میں پروجیکٹس پر کام کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس پروجیکٹ ہو، کیوںکہ پروجیکٹ ہوگا تو آپ کام کریں گے۔ اس لیے اپنی مرضی کا پروجیکٹ حاصل کرنے کے لیے آپ کو مینئو میں موجود سٹور میں جا کر دستیاب پروجیکٹس دیکھنے ہوں گے اور سٹور میں موجود پروجیکٹس میں سے آپ اپنی پسند کے کسی بھی پروجیکٹ کا آرڈر دیں سکتے ہیں۔ اگر آپ پروجیکٹ کو وقت پر ڈلیور کر سکتے ہیں تو آپ جتنے پروجیکٹس پر کام کرنا چاہیں آپ ان کا آرڈر دے سکتے ہیں۔
۔ جیسے ہی آپ اپنی پسند کے پروجیکٹ کا آرڈر دیں گے تو آپ کو ای میل پر کنٹریکٹ بھیجا جائے گا۔ آپ یہ کنٹریکٹ مینئو میں موجود کنٹریکٹس میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ پروجیکٹ پر کام کرنے کے لیے آپ کا کنٹریکٹ سائن کرنا ضروری ہے اس کنٹریکٹ کے بغیر آپ کو پروجیکٹ الاٹ نہیں کیا جائے گا۔
کنٹریکٹ سائن کرنے کے لیے اسے کھولیں اور اوپر موجود ایکسپٹ کا بٹن دیا دیں، آپ کا کندریکٹ سائن ہو جائے گا اور ایکسپٹ کی جگہ کنٹریکٹ ایکسپٹڈ لکھا آ جائے گا۔
۔ کنٹریکٹ سائن کرنے کے 1 سے 2 گھنٹے میں پروجیکٹ آپ کو الاٹ کر دیا جائے گا جس کا پیغام آپ کو ای میل میں بھی موصول ہو جائے گا۔ آپ اپنے پروجیکٹ کو مینئو میں موجود پروجیکٹس میں جا کر دیکھ سکتے ہیں۔